Skip to main content

شاگرد سے بدفعلی کا ملزم استاد اور تشدد کرنے والے 4 محلہ دار گرفتار

 

شاگرد سے بدفعلی کا ملزم استاد اور تشدد کرنے والے 4 محلہ دار گرفتار


لاہور: شاد باغ پولیس نے 10 سالہ شاگرد کے ساتھ بدفعلی کے ملزم استاد اور اس پر تشدد کرنے والے لوگوں کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملزم حبیب الرحمان کو بچے کے والدین اور محلہ داروں نے مبینہ طور پر رنگے ہاتھوں پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

ملزم کے سر اور داڑھی کے بال مونڈ دیئے گئے تھے اور حبیب نے وڈیو بیان میں جرم کا اقرار کرتے ہوئے معافی  مانگی تھی ۔

تحریری معافی نامے کے بعد والدین اور محلہ داروں نے ملزم کو پولیس کے حوالے کرنے کے بجائے چھوڑ دیا تھا۔

شاد باغ پولیس نے ملزم حبیب اور اس پر تشدد کرنے والے افراد ندیم، بلال، سہیل اور شریف کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایس پی سٹی محمد سرفراز ورک کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کا جنسی استحصال کرنے والے اور قانون ہاتھ میں لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

Earn Money Online

  Online Earning We can earn from many places, such as Facebook or Shopify. It depends on the time we are available to provide our services. You will need a suitable platform with good security and low fees. When you're ready to start, use any of these platforms. How much money do online sellers make? If your income is small, maybe $5 per day, then you can expect to have a passive income. Even if you spend some time researching where to sell products, you'll get started making an income. On Instagram or Pinterest, you'll find plenty of high-quality options for selling their wares from home. How to do it? 1. Create your website or blog. With most people now having accounts with social media sites, they should be able to create one. Make sure the domain name matches the business name on websites like GoDaddy if you want your site to look professional and professional to Google search engines like Google or Bing. For each post you make for each service, make sure to include at...

ڈکیتی مزاحمت پر 15 سالہ ٹک ٹاکر قتل

  ڈکیتی مزاحمت پر 15 سالہ ٹک ٹاکر قتل   نامعلوم افراد نے ڈکیتی مزاحمت پر 15 سالہ ٹک ٹاکر کو قتل کردیا۔ قتل کا اندوہناک واقعہ فیصل آباد کے علاقے ملت ٹاؤن میں پیش آیا جہاں نایاب نامی مقتول ٹک ٹاکر اپنے بھائی کے ساتھ موٹرسائیکل پر جارہا تھا کہ نامعلوم افراد نے فون چھیننے کی کوشش میں انہیں روکا۔ مزاحمت پر مسلح افراد نے مبینہ طور پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں نایاب کو گولی لگی اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ اس کا بھائی محفوظ رہا۔ بعد ازاں مقتول کی لاش کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ زونیر کا کہنا ہے کیس میں چند چیزیں سامنے آئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب پولیس نے حقائق جاننے کے لیے کیس کی تفتیش شروع کی تو متاثرہ کے اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ مقتول اپنے بھائی کے ساتھ اپنے دوست کو کچھ پیسے دینے گیا تھا، لیکن انہیں مبینہ طور پر اسٹریٹ کرمنلز نے روک لیا، جنہوں نے فون چھیننے کی کوشش میں اسے گولی مار دی۔